Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رمیز راجہ کی بیٹنگ، باؤلنگ میں توازن کیلئے پچ کا سائز کم کرنیکی تجویز

اپ ڈیٹ 27 اپريل 2020 05:14am
فائل فوٹو

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کھلاڑی اور موجودہ کمنٹیٹر رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث کرکٹ کی دنیا سے ریورس سوئنگ کا ہنر ختم ہو سکتا ہے اس لئے باﺅلرز اور بلے بازوں کے درمیان کھیل کا توازن قائم رکھنے کیلئے وکٹ کی لمبائی کو کم کر دیا جائے۔

اپنے یوٹیوب چینل پر رمیز راجہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے بعد جب کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہوں گی تو باﺅلرز شائد گیند کو چمکانے کیلئے تھوک کا استعمال نہ کر سکیں جس سے یقیناً ریورس سوئنگ کا ہنر متاثر ہوگا، اس سے بالخصوص ٹیسٹ کرکٹ بہت زیادہ متاثر ہو سکتی ہے جس کے حسن میں کمی واقع ہو گی۔ کیونکہ ریورس سوئنگ فاسٹ باﺅلرز کے اہم ترین ہتھیاروں میں سے ایک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریورس سوئنگ نہ ہونے کی وجہ سے باﺅلرز اور بلے بازوں کے درمیان کھیل کا توازن بھی خراب ہو گا جس کے باعث ہمیں وکٹ کی لمبائی کو کم کرنا پڑ سکتا ہے، ہو سکتا ہے کہ وکٹ کی لمبائی 22 یارڈز سے کم کر کے 20 یارڈز کر دی جائے تاکہ بلے بازی بھی زیادہ آسان نہ رہے۔